حدیث نمبر: 2566
٢٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: (نا هشيم) (١) نا هشام عن قيس بن سعد عن عطاء عن ابن عباس: أن النبي ﷺ كان إذا رفع رأسه من الركوع قال: "اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ مِلْء السَّمَاوَاتِ، وَمِلْء الأَرْضِ، وَمِلْء مَا شِئْتَ مِنَ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلِ الثَّناءِ (وَالمْجَدِ) (٢)، لَا مَانِعَ لما أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفعُ ذَا الجْدِّ مِنْكَ الْجُدُّ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔ تو تعریف اور بزرگی کا مالک ہے۔ جو چیز تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دینا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔

حواشی
(١) سقط من [أ، د، هـ].
(٢) في [أ، جـ، ك]: (الحمد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2566
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٤٧٨)، وأحمد (٢٤٩٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2566، ترقيم محمد عوامة 2559)