مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يطبق يديه بين فخذيه باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ رکوع میں دونوں ہاتھوں کو رانوں کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 2562
٢٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن عاصم عن عبد الرحمن بن الأسود عن علقمة عن عبد اللَّه قالت علمنا النبي ﷺ (الصلاة) (١) فكبر ورفع يديه، ثم ركع فطبق يديه بين ركبتيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز اس طرح سکھائی کہ آپ نے تکبیر کہتے ہوئے ہاتھ اٹھائے، اور پھر رکوع کیا اور رکوع میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں کے درمیان رکھا۔
حواشی
(١) زيادة في [أ، ب، جـ، ك].