مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2556

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے

من كان يقول: إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك

حدیث نمبر: 2556
٢٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد عن هشام بن عروة قال: كان أبي إذا ركع وضع يديه على ركبتيه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد جب رکوع کرتے تھے تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھتے تھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2556
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 2549»