مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
حدیث نمبر: 2553
٢٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: قام (فينا) (١) رجل من أصحاب النبي ﷺ من الأنصار يوم القادسية فقال؛ إذا ركع فليضع يديه على ركبتيه، وليمكن حتى يعلو عجيب ذنبه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ قادسیہ کی لڑائی کے دوران ایک انصاری صحابی ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ جب کوئی شخص رکوع کرنا چاہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھے اور خوب جھکے یہاں تک کہ اس کی کمر کا نچلا حصہ بلند ہوجائے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].