مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
حدیث نمبر: 2551
٢٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبدة) (١) ووكيع عن إسماعيل عن الزبير بن عدي عن مصعب بن سعد قال: ركعت إلى جنب أبي فجعلت يدي بين ركبتي، فضرب سعد يدي، ثم قال: كانا نفعل هذا ثم أمرنا بالركب (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھ رہا تھا، میں نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لئے۔ انہوں نے میرے ہاتھوں پر مارا اور فرمایا کہ پہلے ہم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے، پھر ہمیں حکم ہوا کہ ہم ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (عبيدة).