مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
حدیث نمبر: 2547
٢٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثثا عباد بن العوام عن محمد بن عمرو عن علي ابن يحيى بن خلاد عن رفاعة بن رافع: أن النبي ﷺ قال لرجل: "إِذَا اسْتَقْبَلتَ القِبْلةَ فَكَبِّر وَاقْرَأ بِمَا شِئْتَ، فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَرْكعَ فَاجْعَلْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكبَتَيْكَ وَمَكِّنْ لِرُكُوعِكَ" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رفاعہ بن رافع فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا کہ جب تم قبلے کی طرف رخ کرو تو تکبیر کہو اور قرآن مجید میں سے جو چاہو پڑھ لو، پھر جب تم رکوع میں جاؤ تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ دو اور اطمینان سے رکوع کرو۔