حدیث نمبر: 2546
٢٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن عاصم بن كليب عن أبيه عن وائل بن حجر قال: كنت فيمن أتى النبي ﷺ فقلت لأنظرن إلى النبي ﷺ، فلما أراد أن يركع رفع يديه، ثم ركع فوضع يديه على ركبتيه (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے دل میں کہا کہ میں ضرور بضرور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انداز دیکھوں گا۔ چناچہ میں نے دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع میں جانے کا ارادہ کیا تو دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر رکوع کیا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2546
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أحمد (١٨٨٥٠)، والترمذي (٢٩٢)، والنسائي ٢/ ٢٣٦، والشافعي في المسند ١/ ٣٧، والحميدي (٨٨٥)، والبيهقي ٢/ ٧٢، والطبراني ٢٢/ (٨٥)، والدراقطني ١/ ٢٩٠، وابن خزيمة (٦٩٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2546، ترقيم محمد عوامة 2539)