مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
حدیث نمبر: 2545
٢٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو الأحوص) (١) عن عطاء بن السائب عن سالم (٢) (البراد) (٣) قال: أتينا أبا مسعود فقلنا: أرنا صلاة النبي ﷺ، فكبر، ثم ركع ⦗٣٨⦘ فوضع يديه على ركبتيه، ثم قال هكذا صلى بنا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم براد کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سکھا دیجئے۔ انہوں نے تکبیر کہی، پھر رکوع کیا، پھر اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا اور پھر فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس طرح نماز پڑھائی تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، د، هـ]، وفي [ب]: (أبابو الأحوص).
(٢) في [جـ، د، هـ] زيادة: (ابن).
(٣) في [أ]: (الراد)، وفي [د، هـ]: (البراء).