حدیث نمبر: 2526
٢٥٢٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن مسعر عن يزيد الفقير قال: كان ابن عمر ينقص التكبير في الصلاة (١). ⦗٣٤⦘ - قال مسعر: إذا انحط بعد الركوع (للسجود لم) (٢) يكبر، فإذا أراد أن يسجد الثانية لم يكبر
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یزید الفقیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں تکبیرات کم کردیا کرتے تھے۔ حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ جب وہ رکوع سے سجدہ میں جاتے تھے تو تکبیر نہیں کہتے تھے۔ اور جب دوسرا سجدہ کرنے لگتے تو اس وقت بھی تکبیر نہیں کہتے تھے۔

حواشی
(١) صحيح.
(٢) في [هـ]: (ولم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2526
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2526، ترقيم محمد عوامة 2519)