مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يتم التكبير ولا ينقصه (في كل رفع وخفض) باب: جو حضرات تمام اعمال میں تکبیر کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 2517
٢٥١٧ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن (عكرمة) (١) قال: رأيت يعلى يصلي عند المقام يكبر في كل وضع ورفع، قال: فأتيت ابن عباس فأخبرته بذلك، فقال (لي) (٢) ابن عباس: (أو ليس) (٣) تلك صلاة رسول اللَّه ﷺ لا أم لعكرمة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کو مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھتے دیکھا وہ اٹھتے اور جھکتے وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انہیں یہ بات بتائی۔ وہ فرمانے لگے کہ کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہیں تھی ؟
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (أبي عبد اللَّه البربري وهو مولى ابن عباس).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ]: (وليس).