مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يتم التكبير ولا ينقصه (في كل رفع وخفض) باب: جو حضرات تمام اعمال میں تکبیر کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 2515
٢٥١٥ - حدثنا حفص عن عبد الملك قال: وإن سعيد بن جبير يكبر كلما رفع، وكلما ركع، قال: فذكر ذلك لأبي جعفر فقال: قد علم أنها صلاة رسول اللَّه ﷺ فقال سعيد: إنما هو شيء يزين به الرجل صلاته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر رکوع سے اٹھتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔ جب ابو جعفر سے اس بات کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جانتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز یہی تھا۔ حضرت سعید یہ بھی فرماتے تھے کہ اس عمل کی وجہ سے نماز کی شان بڑھ جاتی ہے۔