حدیث نمبر: 2496
٢٤٩٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن (جريج) (١) قال: قلت لعطاء: تشير المرأة بيديها بالتكبير كالرجل؟ قال: لا ترفع بذلك يديها كالرجل، وأشار فخفض يديه ⦗٢٨⦘ (جدًا) (٢) وجمعهما إليه (جدًا) (٣)، وقال: إن للمرأة هيئة ليست (للرجال) (٤)، وإن تركت ذلك فلا حرج.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا عورت نماز میں تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت مرد کی طرح اشارہ کرے گی ؟ فرمایا کہ وہ مرد کی طرح اشارہ نہیں کرے گی۔ بلکہ وہ اپنے ہاتھوں کو بہت نیچا رکھے گی اور اپنے ساتھ جوڑ کر رکھے گی۔ حضرت عطاء نے یہ بھی فرمایا کہ عورتوں کا جسم مردوں جیسا نہیں ہوتا، اگر وہ اسے چھوڑ بھی دے تو کوئی حرج نہیں۔

حواشی
(١) في [أ]: (جريح).
(٢) سقط من: [أ، ك].
(٣) سقط من: [أ، ب، ك].
(٤) في [ط، هـ]: (للرجل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2496
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2496، ترقيم محمد عوامة 2489)