مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل ينسى تكبيرة الافتتاح باب: اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ بھول جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2489
٢٤٨٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري: أنه قال في الرجل إذا نسي (أن يكبر حين) (١) يفتتح الصلاة: فإنه يكبر إذا ذكر (فإذا) (٢) لم يذكر حتى يصلي مضت صلاته وتجزئه تكبيرة الركوع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نماز شروع کرتے وقت تکبیرِتحریمہ بھول جائے تو جب اسے یاد آئے تکبیر کہہ لے۔ اگر اسے نماز سے فارغ ہونے کے بعد یاد آئے تو نماز جائز ہے، کیونکہ رکوع کی تکبیر اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (أن يكبر حين)، وسقط من: [ك]: (يكبر أن)، وفي [هـ]: (حين يكبر أن).
(٢) في [أ]: (فإن).