مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في (التعوذ) كيف هو قبل القراءة أو بعدها؟ باب: نماز میں اعوذ باللہ قرات سے پہلے پڑھی جائے گی یا بعد میں؟
حدیث نمبر: 2479
٢٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن (جريج) (١) عن نافع عن ابن عمر كان يتعوذ يقول: أعوذ باللَّه من الشيطان الرجيم، أو (أعوذ باللَّه السميع) (٢) العلم من الشيطان الرجيم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تعوذ کے لئے یہ کلمات کہا کرتے تھے : میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ یا یہ کلمات کہا کرتے تھے : میں شیطان مردود سے اللہ سمیع وعلیم کی پناہ چاہتا ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (جريح).
(٢) في [د]: (أعوذ بالسميع).