مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة باب: جو حضرات تکبیر تحریمہ کے علاوہ بھی رفع یدین کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 2446
٢٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ (يرفع يديه) (١) إذا افتتح الصلاة، وإذا ركع، وبعد ما يرفع، ⦗١٧⦘ ولا يرفع يديه بين السجدتين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھا یا کرتے تھے، پھر رکوع کرتے وقت بھی ہاتھوں کو اٹھایا کرتے تھے، رکوع سے اٹھتے وقت بھی ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من [أ]: ما بين القوسين.