حدیث نمبر: 2421
٢٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عمرو ابن ميمون قال: صلى بنا عمر الصبح وهو مسافر بذي الحليفة وهو يريد مكة فقال: اللَّه أكبر سبحانك اللهم وبحمدك، (و) (١) تبارك اسمك، وتعالى جدك، (و) (٢) لا إله غيرك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر مکہ کی طرف جاتے ہوئے مقام ذو الحلیفہ میں تھے، آپ نے وہاں ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں اللہ اکبر کہنے کے بعد یہ کلمات کہے : اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ك].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ك].