حدیث نمبر: 2416
٢٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عمر أنه قال حين استفتح الصلاة، قال: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك [اسمك] (١)، وتعالى جدك، ولا إله غيرك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب نماز شروع کرتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].