مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2411
باب: نماز کس عمل سے شروع کی جائے گی ؟
باب فيما يفتتح به الصلاة
حدیث نمبر: 2411
٢٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ابن عون عن إبراهيم عن علقمة: أنه انطلق إلى عمر، فقالوا له: احفظ لنا ما استطعت، فلما قدم قال: فيما حفظت؛ أنه توضأ مرتين، ونثر مرتين، فلما كبر، أو فلما قام إلى الصلاة قال: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عمر کی خدمت میں جانے لگا تو ہمارے ساتھیوں نے مجھ سے کہا کہ آپ ہمارے لئے جو کچھ یاد کر سکیں یاد کر لیجئے۔ جب میں واپس آیا تو میں نے کہا کہ جو باتیں مجھے یاد رہیں ان میں سے یہ ہے کہ انہوں نے دو مرتبہ وضو کیا اور دو مرتبہ اپنا ناک صاف کیا۔ پھر جب انہوں نے تکبیر کہی، یا جب وہ نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو یہ کلمات کہے : اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔