حدیث نمبر: 20711
٢٠٧١١ - حدثنا يونس بن محمد نا ليث بن سعد عن يزيد بن عبد اللَّه بن أسامة عن الوليد بن أبي الوليد عن عثمان بن عبد اللَّه بن سراقة عن عمر بن الخطاب قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١): "من أظل رأس غاز أظله اللَّه يوم القيامة، ومن جهز (غازيًا) (٢) حتى يستقل كان له مثل أجره حتى يموت أو يرجع، ومن بنى مسجدًا يذكر فيه اسم اللَّه بنى اللَّه (له) (٣) بيتًا في الجنة" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجاہد کے سر پر سایہ کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سایہ نصیب فرمائیں گے جس شخص نے مجاہد کو جہاد کی تیاری کرائی اس کے لیے مجاہد کی شہادت یا واپس آنے تک اس کے برابر اجر ہے، جس شخص نے کوئی ایسی مسجد بنائی جس میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حواشی
(١) في [س]: سقط (يقول).
(٢) في [س]: (غاريًا).
(٣) في [ط]: (به).