حدیث نمبر: 20699
٢٠٦٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن الأعمش عن أبي عمرو الشيباني عن أبي مسعود عقبة بن عمرو قال: جاء (رجل إلى) (١) النبي ﷺ بناقة مخطومة فقال: يا رسول اللَّه هذه في سبيل اللَّه، فقال له رسول اللَّه ﷺ: "لك بها يوم القيامة سبع مائة (ناقة) (٢) كلها مخطومة" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی ایک لگام والی اونٹنی لے کر حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یہ اونٹنی میں اللہ کے راستے میں وقف کرتا ہوں۔ اس پر حضور ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن تجھے اس کے بدلے سات سو اونٹنیاں ملیں گی، وہ سب کی سب بالگام اونٹنیاں ہوں گی۔
حواشی
(١) تقديم وتأخير (إلى رجل) في: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، س، هـ].