مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20652

باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب

ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)

حدیث نمبر: 20652
٢٠٦٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون (أنا) (١) العوام عن إبراهيم التيمي قال: أرواح الشهداء في طير خضر تسرح (في) (٢) الجنة وتأوي إلى قناديل معلقة (بالعرش) (٣) فيطلع إليهم ربك فيقول: سلوني -ثلاثًا يقولها- فيقولون: ربنا نسألك أن تردنا إلى الدنيا فنقتل في سبيلك قتلة أخرى.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم تیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہداء کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں میں جنت کی سیر کرتی ہیں۔ وہ عرش سے لٹکی ہوئی قندیلوں میں آکر ٹھہرتی ہیں تو تمہارا رب ان کی طرف جھانکتا ہے اور ان سے تین مرتبہ فرماتا ہے کہ تم مجھ سے جو چاہتے ہو مانگو۔ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو ہمیں دنیا میں واپس بھیج دے تاکہ ہم تیرے راستے میں ایک مرتبہ اور قتل کیے جائیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (نا) وهكذا ما في الأخبار الآتية.
(٢) في [ك]: (من).
(٣) في [أ، ب، س، هـ]: (في العرش).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20652
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19847»