مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20646
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
٢٠٦٤٦ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) أخبرني موسى بن (عبيدة) (٢) قال: أخبرني محمد بن أبي (منصور) (٣) عن (السمط) (٤) بن عبد اللَّه ((عن) (٥) سلمان) (٦) أنه كان في جند من المسلمين، (فأصابهم) (٧) حصر وضر، فقال (سلمان) (٨) لأمير الجند: ألا أخبرك بما سمعت (من) (٩) رسول اللَّه ﷺ (يكون) (١٠) عونًا لك على هذا (الجند) (١١)؟ سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من رابط يوما أو ليلة في سبيل اللَّه كان عدل صيام شهر وصلاته الذي لا يفطر ولا ينصرف إلا لحاجة، ومن مات مرابطا في سبيل اللَّه أجري له أجره حتى يقضي اللَّه بين أهل الجنة والنار" (١٢).حضرت سمط بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ایک لشکر میں تھے، مسلمانوں کو حصار اور تکلیف کا سامنا ہوا تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے امیر لشکر سے کہا میں آپ کو حضور ﷺ کا ایک فرمان سناتا ہوں جو اس لشکر کے معاملے میں آپ کے لیے مدد کا سبب ہوگا۔ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص نے ایک دن یا ایک رات اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت (رباط) میں گذاری یہ اس کے لیے اس مہینہ کے برابر ہیں جس میں وہ مسلسل روزے رکھے اور مسلسل نماز پڑھے اور صرف کسی ضرورت ہی کے لیے (نماز سے) ہٹے، جو شخص اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت (رباط) کرتے ہوئے فوت ہوگیا اسے اس وقت تک اس کا اجر ملتا رہے گا جب تک اللہ تعالیٰ اہل جنت اور اہل جہنم کے درمیان فیصلہ کرنے سے فارغ نہ ہوجائیں۔