٢٠٦٤٦ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) أخبرني موسى بن (عبيدة) (٢) قال: أخبرني محمد بن أبي (منصور) (٣) عن (السمط) (٤) بن عبد اللَّه ((عن) (٥) سلمان) (٦) أنه كان في جند من المسلمين، (فأصابهم) (٧) حصر وضر، فقال (سلمان) (٨) لأمير الجند: ألا أخبرك بما سمعت (من) (٩) رسول اللَّه ﷺ (يكون) (١٠) عونًا لك على هذا (الجند) (١١)؟ سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من رابط يوما أو ليلة في سبيل اللَّه كان عدل صيام شهر وصلاته الذي لا يفطر ولا ينصرف إلا لحاجة، ومن مات مرابطا في سبيل اللَّه أجري له أجره حتى يقضي اللَّه بين أهل الجنة والنار" (١٢).حضرت سمط بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ایک لشکر میں تھے، مسلمانوں کو حصار اور تکلیف کا سامنا ہوا تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے امیر لشکر سے کہا میں آپ کو حضور ﷺ کا ایک فرمان سناتا ہوں جو اس لشکر کے معاملے میں آپ کے لیے مدد کا سبب ہوگا۔ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص نے ایک دن یا ایک رات اللہ کے راستے میں جہاد کی غرض سے گذاری یہ اس کے لیے اس مہینہ کے برابر ہیں جس میں وہ مسلسل روزے رکھے اور مسلسل نماز پڑھے، جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہواشہید ہوگیا اسے اس وقت تک اس شہادت کا اجر ملتا رہے گا جب تک اللہ تعالیٰ اہل جنت اور اہل جہنم کو ان کا بدلہ دینے سے فارغ نہ ہوجائیں۔