حدیث نمبر: 20623
٢٠٦٢٣ - حدثنا (محمد) (١) (بن) (٢) مروان البصري عن عمارة (٣) قال: شُج ⦗٨٦⦘ النبي ﷺ (في وجهه) (٤) وكسرت رباعيته، وذلق من العطش حتى جعل يقع على (ركبتيه) (٥) وتركه أصحابه، فجاء أبي بن خلف يطلق بدم أخيه أمية بن خلف فقال: (أين) (٦) هذا الذي يزعم أنه نبي فليبرز (لي) (٧)، (فإن) (٨) كان نبيًا قتلني، فقال رسول اللَّه ﷺ: "أعطوني الحربة" (فقالوا) (٩): يا رسول اللَّه! وبك حراك؟ قال: "إني (قد) (١٠) استسقيت اللَّه دمه"، فأخذ الحربة ثم مشى إديه فطعنه فصرعه عن (دابته) (١١)، وحمله أصحابه (فاستنقذوه) (١٢) فقالوا: ما نرى (بك) (١٣) بأسًا! فقال: " (إنه) (١٤) قد استسقى اللَّه دمي إني لأجد لها ما لو كان على مضر وربيعة لوسعتهم" (١٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ غزوہ أحد میں نبی پاک ﷺ کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا تھا اور آپ کے سامنے والے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔ آپ پیاس کی شدت سے بےچین ہو کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے اور آپ کے بہت سے ساتھی بھی ادھر ادھر منتشر ہوگئے تھے۔ اس جنگ میں ابی بن خلف اپنے بھائی امیہ بن خلف کا بدلہ لینے کے لیے موجود تھا۔ اس نے للکار کر کہا کہ وہ شخص جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے، وہ میرے سامنے آئے، اگر وہ واقعی نبی ہے تو وہ مجھے مار ڈالے گا۔ اس پر اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ مجھے نیزہ دو ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ تو شدید پیاس اور گرمی کا شکار ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کا خون پلائے گا۔ آپ نے نیزہ پکڑا، اس کی طرف تشریف لے گئے اور اسے نیزہ مار کر سواری سے نیچے گرا دیا۔ اس کے ساتھی اسے بچا کرلے گئے اور اسے تسلی دی کہ تمہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ اس نے کہا کہ انہوں نے اللہ سے میرا خون مانگا ہے، مجھے اس زخم کی اتنی تکلیف ہو رہی ہے کہ اگر قبیلۂ مضر اور قبیلہ ربیعہ میں تقسیم کردی جائے تو سب بےچین ہوجائیں۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) سيأتي الخبر في باب غزوة أحد بزيادة (عن عكرمة).
(٤) في [جـ، ز، ط، ك]: زيادة (في وجهه).
(٥) في [س، ط]: (ركبته).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [جـ]: (له).
(٨) في [جـ]: (فإنه إن).
(٩) في [ط، ك]: (فقال).
(١٠) في [س]: سقط.
(١١) في [س]: (دابة).
(١٢) في [أ، ب، س، ط]: (فاستفروه)، وفي [هـ]: (فاستفردوه)، وفي [جـ، ز، ك]: (فاستنفدوه).
(١٣) سقط من: [س].
(١٤) سقط من: [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20623
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20623، ترقيم محمد عوامة 19819)