حدیث نمبر: 20620
٢٠٦٢٠ - حدثنا بشر (بن) (١) مفضل عن مغيرة عن حبيب قال: سألت سالمًا عن المبارزة، فأكب (هنيهة) (٢) ثم رفع (رأسه) (٣) فقال: ﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ﴾ [الصف: ٤].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ بن حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے مبارزت کے بارے میں سوال کیا تو تھوڑی دیر انہوں نے سر کو جھکایا پھر اس آیت کی تلاوت کی : بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے رستے میں صف بنا کر اس طرح قتال کرتے ہیں جیسے کہ کوئی مضبوط عمارت ہو۔

حواشی
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ك]: (هبهسة)، وفي [س]: (نهينه).
(٣) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20620
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20620، ترقيم محمد عوامة 19816)