مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20618
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
حدیث نمبر: 20618
٢٠٦١٨ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن عن النبي ﷺ: "ما من أحد يموت، له عند اللَّه خير يسره (١) أن يرجع إلى الدنيا ولا أنّ له مثل (نعيمها) (٢) إلا الشهيد، (فإنّه) (٣) مما يرى من الثواب يود أنه رجع فقتل" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بھی مرتا ہے اور اس کے لیے اللہ کے پاس بھلائی ہو، وہ یہ پسند نہیں کرتا کہ واپس دنیا کی طرف لوٹے، خواہ اسے دنیا جیسی نعمتیں مل جائیں، سوائے شہید کے، کیونکہ وہ جب شہادت کے اجر کو دیکھتا ہے تو خواہش کرتا ہے کہ واپس دنیا میں جائے اور دوبارہ اللہ کے راستے میں شہید ہو۔
حواشی
(١) في [ع، خ]: زيادة (يتمنى).
(٢) في [س، ز]: (نعمها).
(٣) في [س]: (فإنما).