حدیث نمبر: 20618
٢٠٦١٨ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن عن النبي ﷺ: "ما من أحد يموت، له عند اللَّه خير يسره (١) أن يرجع إلى الدنيا ولا أنّ له مثل (نعيمها) (٢) إلا الشهيد، (فإنّه) (٣) مما يرى من الثواب يود أنه رجع فقتل" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سوائے شہید کے کسی کو یہ خصوصیت حاصل نہیں کہ جب اس کی روح نکلتی ہے تو وہ واپس دنیا کی طرف اور دنیا کی نعمتوں کی طرف جانے کی خواہش کرتا ہے اور وہ یہ خواہش اس لیے کرتا ہے کہ وہ جب شہادت کے اجر کو دیکھتا ہے تو خواہش کرتا ہے کہ واپس دنیا میں جائے اور دوبارہ اللہ کے راستے میں شہید ہو۔
حواشی
(١) في [ع، خ]: زيادة (يتمنى).
(٢) في [س، ز]: (نعمها).
(٣) في [س]: (فإنما).