حدیث نمبر: 20588
٢٠٥٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (عبد) (١) اللَّه بن (شداد) (٢) أن رسول اللَّه ﷺ قال (لسعد) (٣) بن معاذ وهو يكيد بنفسه: "جزاك اللَّه خيرا من سيد قوم، فقد (صدقت) (٤) اللَّه ما وعدته، واللَّه صادقك ما وعدك" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ حالت نزع میں تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا : اے قوم کے سردار ! اللہ تجھے بہترین بدلہ عطا فرمائے، تو نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے سچا کر دکھایا اور اللہ نے تجھ سے جو وعدہ کیا ہے اللہ اسے بھی سچا کر دکھائے گا۔
حواشی
(١) سقط من [ط]: (عبد).
(٢) في [س]: (سعداد).
(٣) في [س]: (لسعيد).
(٤) في [ط]: (صدنت).