مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20586

باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب

ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)

حدیث نمبر: 20586
٢٠٥٨٦ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾، قال: لما أصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم أحد قالوا: ليت إخواننا يعلمون ما أصبنا من الخير، كي يزدادوا (رغبة) (٢) فقال اللَّه: أنا أبلغ عنكم فنزلت: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (١٦٩) فَرِحِينَ﴾ إلى ⦗٦٨⦘ قوله: (﴿الْمُؤْمِنِينَ﴾) (٣) (٤) [آل عمران: ١٦٩ - ١٧٠، ١٧١].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت : : ” جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل کر دئیے جائیں انہیں مردہ شمار نہ کرو، وہ زندہ ہیں اور انہیں اللہ کے یہاں رزق دیا جاتا ہے۔ “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب غزوہ احد میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے تو انہوں نے شہادت کے بعد کہا کہ کاش ہمارے بھائیوں کو اس خیر کا علم ہوجائے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے تاکہ ان کی رغبت اور بڑھ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ان تک تمہارا یہ پیغام پہنچاتا ہوں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ فَرِحِینَ } سے لے کر { المؤمنین } (آل عمران : ١٦٩) تک آیت نازل فرمائی۔

حواشی
(١) في [س، هـ]: (نا).
(٢) في [س]: (رغبته).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز]: (المحسنين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20586
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ سعيد بن جابر تابعي.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34383، 39513، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2933، 2934، 2946، ترقيم محمد عوامة: 19782»