مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20551
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
٢٠٥٥١ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن مرة عن عبد اللَّه قال النبي ﷺ: "عجب رينا من رجلين: رجل (قام من) (١) فراشه (٢) ولحافه من بين (حِبِّهِ) (٣) وأهله إلى صلاته (رغبة) (٤) فيما عندي وشفقة ⦗٥٣⦘ مما عندي، ورجل غزا في سبيل اللَّه (تعالى) (٥) ففر أصحابه فعلم ما عليه في الفرار وما له في الرجوع فرجع حتى أهريق دمه فيقول اللَّه (تعالى) (٦) لملائكته: يا ملائكتي، انظروا إلى عبدي رجع حتى أهريق دمه، رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي" (٧).حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا رب دو آدمیوں پر تعجب فرماتا ہے (یعنی ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے)۔ ایک وہ آدمی جو اپنی محبوب بیوی اور گھر والوں کے درمیان سے اپنا بستر اور لحاف چھوڑ کر میرے انعامات کی چاہت اور میرے عذاب کے ڈر سے نماز کے لیے کھڑا ہوجائے۔ دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے، اس کے ساتھی بھاگ جائیں، اسے میدان جنگ سے بھاگنے کا وبال اور واپس پلٹنے کا اجر یاد آئے اور وہ واپس پلٹ کر دشمن پر لپکے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو ! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ میرے انعامات کی چاہت اور میرے عذاب کے ڈر سے واپس پلٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔