٢٠٥٥١ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن مرة عن عبد اللَّه قال النبي ﷺ: "عجب رينا من رجلين: رجل (قام من) (١) فراشه (٢) ولحافه من بين (حِبِّهِ) (٣) وأهله إلى صلاته (رغبة) (٤) فيما عندي وشفقة ⦗٥٣⦘ مما عندي، ورجل غزا في سبيل اللَّه (تعالى) (٥) ففر أصحابه فعلم ما عليه في الفرار وما له في الرجوع فرجع حتى أهريق دمه فيقول اللَّه (تعالى) (٦) لملائكته: يا ملائكتي، انظروا إلى عبدي رجع حتى أهريق دمه، رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي" (٧).حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ ایک وہ آدمی جو اپنی محبوب بیوی، بستر اور لحاف کو چھوڑ کر میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں نماز کے لیے کھڑا ہوجائے۔ دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے، اس کے ساتھ بھاگ جائے، اسے میدان جنگ سے بھاگنے کا وبال یاد آئے اور وہ واپس جانے کے بجائے دشمن پر لپکے اور شہید ہوجائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے فرشتو ! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ دشمن کی طرف میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں واپس گیا اور شہید ہوگیا۔