حدیث نمبر: 20548
٢٠٥٤٨ - حدثنا أبو أسامة نا مصعب بن سليم (١) عن أنس قال: (تمثل) (٢) (البراء) (٣) (ببيت) (٤) من شعر فقلت له: أي (أخي) (٥) تمثلت ببيت من شعر، لعلك لا تدري لعله آخر شيء تكلمت به؟ قال: لا أموت على فراشي، لقد قتلت من المشركين والمنافقين مائة رجل إلا (رجلًا) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت براء رحمہ اللہ نے ایک شعر گنگنایا۔ میں نے ان سے کہا اے بھائی ! آپ شعر گنگنا رہے ہیں، اگر یہ آپ کا آخری کلام ہو اتو کیا بنے گا ؟ انہوں نے فرمایا : کہ میں اپنے بستر پر نہیں مروں گا، میں نے ننانوے مشرکوں اور کافروں کو قتل کیا ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن الزهري).
(٢) في [س]: (مثل)، وفي [ك]: (عبد).
(٣) في [ك]: (البر).
(٤) في [ط]: (بيت).
(٥) في [أ]: (خي).
(٦) في [أ، ب، ط، ك]: (رجل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20548
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ مصعب صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20548، ترقيم محمد عوامة 19745)