حدیث نمبر: 20511
٢٠٥١١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) نا رجاء بن أبي سلمة نا سليمان بن موسى الدمشقي أنه سمع (سهل) (٢) بن عجلان يقول في قوله تعالى: ﴿الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً﴾، قال: على الخيل في سبيل اللَّه، قال: ثم ذكر من ربط فرسًا في سبيل اللَّه -لم (يربطه) (٣) رياء ولا سمعة- كان من الذين ينفقون أموالهم بالليل والنهار.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سھل بن عجلان باہلی رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت : { الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَۃً } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے راستے میں گھوڑوں پر خرچ کرنا ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں گھوڑا باندھے اور اس میں کسی قسم کی ریا یا شہرت پسندی کی آمیزش نہ ہو تو یہ ان لوگوں میں سے ہوگا جو اپنا مال دن رات اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (حباب).
(٢) في [س]: (سهيل).
(٣) في [س، هـ]: (يربط).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20511
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20511، ترقيم محمد عوامة 19709)