مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20502
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
٢٠٥٠٢ - حدثنا أبو أسامة نا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم قال: رأيت رجلًا يريد أن (يشري) (١) نفسه يوم اليرموك، (وامرأته) (٢) تناشده، قال: ردوا هذه عني، فلو أعلم أنه يصيبها الذي (أريد) (٣) ما (نفست) (٤) عليها، إني واللَّه لئن استطعت (لا يمضي) (٥) (يومٌ) (٦) (يزول) (٧) هذا من مكانه، وأشار بيده إلى جبل، فإن (غلبتم) (٨) على جسدي فخذوه، قال قيس: فمررنا عليه فرأيته بعد ذلك (قُتل) (٩) في (تلك) (١٠) المعركة.حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں ایک آدمی خود کو موت کے لیے پیش کر رہا تھا اور اس کی بیوی اسے روک رہی تھی۔ اس شخص نے کہا اسے مجھ سے دور کردو۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جو چیز میں چاہتا ہوں وہ اسے بھی مل جائے گی تو میں اس سے دریغ نہ کرتا۔ پھر اس نے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں اسے ایک دن میں اس کی جگہ سے ہٹا دیتا۔ اگر تم میرے جسم پر قابو پا لو تو اسے اٹھا لینا۔ حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم اس کے پاس سے گزرے تو میں نے دیکھا کہ وہ اس معرکے میں شہید ہوچکا تھا۔