حدیث نمبر: 20500
٢٠٥٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة (عن) (١) النبي ﷺ سئل: أي الأعمال خير (أو) (٢) أفضل؟ قال: "إيمان باللَّه ورسوله"، قيل: ثم أي؟ قال: "الجهاد في سبيل اللَّه"، (قيل) (٣): ثم أي قال: "حج مبرور" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوا ل کیا گیا کہ کون سا عمل بہتر یا افضل ہے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا کہ پھر کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا، پھر پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ فرمایا : مقبول حج۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أن).
(٢) في [ز]: (و).
(٣) في [س]: (قال)، وفي [جـ]: سقطت.