حدیث نمبر: 20492
٢٠٤٩٢ - حدثنا عيسى (عن) (١) صفوان بن عمرو السكسكي عن عبد الرحمن ابن (جبير بن نفير) (٢) قال: لما اشتد (حزن) (٣) أصحاب النبي ﷺ على من أصيب مع زيد يوم مؤته، قال النبي ﷺ: "ليدركن المسيح من هذه الأمة أقواما إنهم (لمثلكم) (٤) أو (خير) (٥) (ثلاث مرات)، ولن يخزي اللَّه أمة أنا أولها، والمسيح آخرها" (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ مؤتہ میں حضرت زید رضی اللہ عنہ کی شہادت پر جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا دکھ حد سے بڑھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کو اس امت کی کچھ ایسی قومیں پائیں گی جو تمہاری طرح ہیں یا تم سے بہترین (یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی) اللہ تعالیٰ اس امت کو ہر گزر بےیارومددگار نہیں چھوڑے گا جس کے شروع میں میں ہوں اور اس کے آخر میں حضرت مسیح (علیہ السلام) ہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [س]: (فقير).
(٣) في [س، هـ]: (خوف).
(٤) في [س]: (لمنكم).
(٥) في [ك]: (أخير).