٢٠٤٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن محمد ابن عبد اللَّه بن عتيك عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من خرج مجاهدًا في سبيل اللَّه، "ثم جمع أصابعه (الثلاث) (١) ثم قال: "وأين المجاهدون؟ فخر عن دابته (فمات) (٢) فقد وقع أجره على اللَّه، أو لسعته دابة فقد وقع أجره على اللَّه، ومن مات حتف أنفه فقد وقع أجره على اللَّه، ومن قتل (قعصًا) (٣) فقد استوجب (المآب) (٤) " (٥).حضرت عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلا۔ یہ فرما کر آپ نے اپنی تین انگلیوں کو جمع فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا کہ جہاد کرنے والے کہاں ہیں ؟ اور وہ اپنی سواری سے گر کر مرگیا تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ اس کا اجر ثابت ہوگیا، یا اسے کسی چیز نے ڈس لیا تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ثابت ہوگیا، یا وہ طبعی موت مرگیا تو اس کا اجر بھی ثابت ہوگیا اور اگر کوئی دشمن کا وار سہہ کر مرا تو اس نے اچھے ٹھکانے کو پالیا۔