مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20462
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
حدیث نمبر: 20462
٢٠٤٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد هممت أن لا أتخلف عن سرية تخرج في سبيل اللَّه ولكن ليس عندي ما (أحملهم) (١)، (ولَوَددْتُ) (٢) أن أقْتَلَ في سبيل اللَّه ثمَّ أحيا ثم أُقْتَلَ ثم أحيا ثم أقتل (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کے راستے میں نکلنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہوں، لیکن میرے پاس اتنی سواریاں نہیں جن پر میں انہیں سوار کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے اللہ کے راستے میں شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے۔
حواشی
(١) في [س]: (أجملهم).
(٢) في [س]: (ومودوت).
(٣) في [هـ]: زيادة (ثم أحيى ثم أقتل).