مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في إحداد المرأة على زوجها؟ باب: عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
حدیث نمبر: 20435
٢٠٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبيدة عن ابن أبي ليلى عن نافع عن صفية بنت أبي عبيد أنها أخبرته أنها سمعت أم سلمة وعائشة وحفصة يقلن: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لا يحل) (١) لامرأة تومن باللَّه واليوم الآخر تَحَدُّ على ميت فوق ثلاثة أيام، إلا على (٢) بعلها، فإنها تحد عليه أربعة أشهر وعشرًا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں مناسکتی، سوائے اپنے خاوند کے، اس پر چار مہینے دس دن تک سوگ منائے گی
حواشی
(١) في [ط]: سقطت.
(٢) في [س، ط]: زيادة (زوج بعلها).