مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل لتكون تحته امرأة فتفجر أو يفجر هو فيرجم أحدهما؟ باب: اگر کوئی عورت یا مرد زنا کا ارتکاب کریں اوراسے سنگسار کردیا جائے تو کیا دوسرے کے لئے میراث ہوگی؟
حدیث نمبر: 20371
٢٠٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن آدم عن زهير عن جابر عن (عامر) (١) في رجل أقام أربعة شهداء على امرأته (أنها) (٢) زنت، قال: ترجم ويرثها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیو ی کے زناکار ہونے پر چار گواہ قائم کردیئے تو عورت کو سنگسار کیا جائے گا اور مرد اس کا وارث ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (زهير).
(٢) سقط من: [س].