مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يدعي الرجعة قبل انقضاء العدة باب: اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20350
٢٠٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جويبر) (١) عن الضحاك عن عبد اللَّه قال: إن قال بعد انقضاء العدة: قد راجعتك، لم يصدق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔
حواشی
(١) في [س]: (جرير).