مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20331

باب: اگر کوئی شخص کسی چیز کے متعلق کرکے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھائے اور پھر دونوں کا اختلاف ہوجائے توکیا حکم ہے؟

ما قالوا في الرجل يحلف (بطلاق) امرأته في الشيء فيختلفان

حدیث نمبر: 20331
٢٠٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى قال: سئل عن رجل قال لامرأته: إن لم أكن دفعت إليك كذاوكذا فأنت طالق ثلاثًا، قال: فحدثنا سعيد عن قتادة أنه قال: إن كانت له بينة، وإلا فقد بانت منه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھے اتنا مال نہ دیا ہو تو تجھے تین طلاقیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعید رحمہ اللہ ، حضرت قتادہ رحمہ اللہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اگر آدمی کے پاس گواہی ہو تو ٹھیک ورنہ عورت بائنہ ہوجائے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20331
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19540»