مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يموت وامرأته حامل باب: اگر ایک شخص کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوی حاملہ ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20312
٢٠٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: يقسم ويترك نصيب ذكر، فإن كانت أنثى رد على الورثة، وإن كان ذكرًا كان له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو میراث تقسیم کردی جائے گی، اور ایک لڑکے کا حصہ چھوڑ دیا جائے گا اگر لڑکی پیدا ہوئی تو باقی ماندہ حصہ ورثاء میں تقسیم ہوگا اور اگر لڑکا ہوا تو اس کو مل جائے گا۔