مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يقذف امرأته ثم يموت قبل أن يلاعنها باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے پھر لعان سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے؟
حدیث نمبر: 20308
٢٠٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (محمد) (١) بن فضيل عن أشعث عن الشعبي قال: إذا قذفها ثم ماتت قبل أن يلاعنها قال: إن شاء أكذب نفسه وورث، وإن شاء لاعن ولم يرث.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی اور وہ لعان سے پہلے مرگئی تو اگر وہ چاہے تو اپنی تکذیب کردے اور وارث ہوجائے اور اگر چاہے تو لعان کرلے ا س صورت میں وار ث نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: زيادة (محمد).