مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في قوله: ﴿وعلى الوارث مثل ذلك﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 20278
٢٠٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾، قال: على الوارث مثل ما على (أبيه) (١) أن يسترضع له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وارث پر وہی لازم ہے جو اس کے باپ پر لازم تھا یعنی اس کے دودھ کا انتظام کرنا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (ابنه).