مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الصبي يموت (أبوه) (و) أمه (وله) مال، رضاعه من أين يكون؟ باب: اگر کسی بچے کے ماں اورباپ دونوں مرجائیںاور اس کے حصے میں مال ہو تو اس کو دودھ پلانے کاانتظام کہاں سے کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 20274
٢٠٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقول: إن وفى رضاعَه نصيبُه فهو من نصيبه، وإن لم يف فهو من جميع المال.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر بچے کا حصہ رضاعت کو پورا کردے تو اس کے حصے میں سے ہوگی اور اگر نہ ہو تو پھر پورے مال میں سے۔