مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجلين (يحلفان) على الشيء بالطلاق ولا يعلمان (ما) هو؟ باب: اگر دو آدمی کسی ایسی بات پر بیوی کوطلاق دینے کی قسم کھالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں توکیاحکم ہے؟
حدیث نمبر: 20175
٢٠١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى قال: سئل سعيد عن رجلين قال: أحدهما (لطائر) (١) إن لم يكن غرابًا فامرأته طالق ثلاثًا، وقال الآخر: إن لم يكن ⦗٤٣٩⦘ حمامًا فامرأته طالق ثلاثًا، فحدثنا عن قتادة قال: إذا طار الطائر، ولا (يدري) (٢) ما هو، فلا يقربها هذا ولا يقربها هذا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ دو آدمیوں نے ایک پرندہ دیکھا، ایک نے کہا کہ اگر یہ کوا نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق اور دوسرے نے کہا کہ اگر یہ کبوتر نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق۔ تو انہوں نے حضرت قتادہ کا قول نقل کیا کہ وہ فرماتے تھے کہ جب پرندہ اڑا اور معلوم نہ تھا کہ وہ کیا ہے تو نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے اور نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (الطائر).
(٢) في [أ، ب، س]: (ندري)، وفي [س، هـ]: (تدري).