مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20162

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی

من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض

حدیث نمبر: 20162
٢٠١٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم بن إسماعيل عن هشام قال: سألت عروة عن الرجل يطلق امرأته البتة، أيرث أحدهما الآخر؟ وهل لها نفقة؟ فقال: لا يرث أحدهما الآخر، ولا نفقة لها، إلا أن (تكون) (١) حبلى فينفق عليها حتى تضع، أو يطلق مضارا في (مرضٍ) (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دے تو کیا وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے ؟ اور کیا عورت کو نفقہ ملے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے اور عورت کو نفقہ بھی نہیں ملے گا، البتہ اگر حاملہ ہو تو نفقہ ملے گا۔ آدمی بچے کی پیدائش تک اس پر خرچ کرے گا ۔ اسی طرح اگر آدمی مرض الموت میں عورت کو نقصان پہنچانے کے لئے طلاق دے تو یہ حکم نہیں ہوگا۔

حواشی
(١) في [س]: (إلا أن يكون).
(٢) في [هـ]: (مرضه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20162
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1973، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12018، 12043، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19738، 19742، ترقيم محمد عوامة: 19384»