مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: على الغائب نفقة فإن بعث وإلا طلق باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پربھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلا ق دے
حدیث نمبر: 20140
٢٠١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: إذا طالت غيبة الرجل عن امرأته فليرسل إليها نفقة أو ليطلقها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کافی عرصے سے بیوی سے دورہو تو یا تو اسے نفقہ بھیجے یا اسے طلاق دے دے۔