مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، يجبر على أن (يطلق) امرأته أم لا و (اختلافهم) في ذلك باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پرمجبور کیا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 20132
٢٠١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمر بن هارون عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، قال: لا يفرق بينهما، (امرأة) (٢) ابتليت فلتصبر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کانفقہ دینے سے عاجز آجائے تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ اس عورت پر آزمائش آئی ہے یہ صبر کرے۔
حواشی
(١) في [ب، س، ط]: (جريح).
(٢) سقط من: [س، هـ].